اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اپنے سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تاریخ کا تعین اسی پروپیگنڈے کی کڑی ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ چند مہینوں سے شروع کر رکھا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی منتقلی کا مقصد قدس کو یہودیانا اور اسرائیل کے مفادات کو تحفظ دینا ہے۔
امریکہ کی طرف سے اپنے سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تاریخ کے اعلان کے رد عمل میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین پر ناجائز قبضہ جمانے والی یہودی ریاست کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی در حقیقت عربوں، مسلمانوں اور عالم اسلام کے حقوق کو پائمال کرنا ہے۔ بے شک بعض عرب ریاستوں کے سربراہان کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ہمجولی واشنگٹن کے اس گستاخانہ اقدام کا سبب ہے۔
حزب اللہ نے امریکی سفارتخانے کی منتقلی کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے عرب اقوام اور عالم اسلام نیز دنیا کے حریت پسند انسانوں سے اپیل کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ پروپیگنڈوں کو رسوا کرنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲